(ایجنسیز)
چیرل سڈتھ بیروزگار نوجوانوں اورمعذورافراد کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہیں امریکی کانگریس کی رکنیت کیلئے مسلم خاتون امیدوار میدان میں اتر آئیں، چیرل سڈتھ دوسری مسلمان خاتون ہیں
جو کانگریس کی رکنیت کیلئے میدان میں آئی ہیں، وہ کیلیفورنیا سے ڈیموکریٹ امید وار ،ہونگی،مبصرین کی رائے ہے کہ وہ کانگریس میں عوامی نمائندگی کیلئے موزوں ترین امیدوار ہیں، چیرل کو اپنے ضلع کی خواتین کے علاوہ مسلمانوں اور افریقی نژاد
امریکیوں کی بھی تائید حاصل ہے۔وہ بیروزگار نوجوانوں، معذور اور سہولیات سے محروم افراد کیلئے جدوجہد کرتی رہی ہیں۔چیرل نے اپنے فیس بک پیج پر لکھا ہے کہ ہمیں ابھی ایسی مزید خواتین قانون سازوں کی ضرورت ہے جو خواتین کےمسائل کو ترجیحی بنیادوں پر سامنے لائیں۔ چیرل سڈتھ کا کہنا ہے کہ وہ کانگریس میں موثر آواز اٹھا سکیں گی، تاہم وہ صرف کانگریس کی رکن نہیں بننا چاہتی ہیں بلکہ دیگر بہت ساری خواتین کو بھی کانگریس کی رکن دیکھنا چاہتی ہیں ۔